2019 لوک سبھا انتخابات سے قبل ایک بڑا سیمی فائنل پانچ ریاستوں کے
انتخابات ہیں۔ 11 مارچ کو پورے نتائج آئیں گے ، مگر اس سے پہلے آج تمام
ٹی وی چینل اور ایجنسیوں نے ایگزٹ پول کے نتائج جاری کرنے شروع کر دیئے
ہیں۔یہ نتائج اصل نتائج کے کتنے میل کھائیں گے ، یہ تو 11 تاریخ کو ہی پتہ
چلے گا ۔ تاہم یوپی، اتراکھنڈ، گوا، منی پور اور پنجاب میں کس کی حکومت
بننے کی پیش گوئی ایگزٹ پول کے ذریعے ٹی وی
چینل کر رہے ہیں۔
اب تک آئے ایگزٹ پول کے نتائج میں اترپردیش میں بی جے پی سب سے بڑی پارٹی
بن کر ابھر رہی ہے جبکہ پنجاب میں کچھ ایگزٹ پول میں کانگریس کو اور کچھ
میں عام آدمی پارٹی اور کانگریس کے درمیان برابر کی ٹکر دکھایا جارہا ہے
جبکہ بی جے پی تقریبا نہ کے برابر ہے۔ گوا اور اتراکھنڈ میں بھی بی جے پی
اور کانگریس کے درمیان ٹکر نظر آرہی ہے۔ جبکہ منی پور میں بی جے پی کی
حکومت بنتی دکھ رہی ہے۔